باغیچے میں جانیوالی خاتون کو اژدھا نگل گیا، تلاش کے دوران اژدھے کا پیٹ غیرمعمولی طورپر پھولادیکھا تو اسے مارکر جب پیٹ کاٹا تو خاتون کس حالت میں تھی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

انڈونیشیا میں سبزیوں کےباغیچے کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون کو اژدھے نے نگل لیا،گائوں کے لوگوں نے اژدھے کا پیٹ چاک کرجب خاتون کو باہر نکالا تو وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔

جکارتہ پوسٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مشرق میں واقع صوبے سلاویسی میں ہلاک ہونے والی54سالہ تیبہ نامی خاتون دو بچوں کی ماں تھی ۔خاتون کے بچوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ ان کی ماں اپنے گھر سے کوئی آدھا میل دور باغیچے میں جمعرات کی رات سبزیاں کو دیکھ بھال میں مصروف تھی کہ لیکن کچھ ہی دیر میں وہ لاپتہ ہوگئیں، اس علاقے میں غاریں اور دنیا کے سب سے بڑے اژدھے پائیتھن بھی پائے جاتے ہیں۔

اگلی صبح جب وہ گھر نہیں پہنچیں تو ان کی دوسرے بہن ان کا پتہ کرنے کھیت میں چلی گئی جہاں اسے مرحومہ کے پائوں کے نشانات، لائیٹ اور چپل ملے ، پھر جمعہ کو گاوٗں کے تقریباً 100 لوگوں نے54سالہ واتبہ نامی خاتون کی کھیتوں میں تلا ش شروع کردی ، اسی دوران تیبہ کے جوتے وغیرہ کے قریب ہی ایک 23فٹ طویل اژدھا دیکھا گیا جس کا پیٹ غیر معمولی طور پھولا ہوا تھا اور اس کا حرکت کرنا مشکل ہوچکا تھا، لوگوں نے شک کی بنیاد پر اژدھے کو مار کر

اس کا پیٹ چاک کیا تو اندر سے ایسا منظر دیکھ لیا کہ ہرکسی کی چیخیں نکل گئیں، 54سالہ تیبہ سانپ کے پیٹ میں جیسے سوئی ہوئی ہے ،جب تک اسے باہر نکالا گیا واتبہ دم توڑ چکی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں عمومی طورپر ان اژدھوں کے انسانوں پر حملوں کے واقعات ایسے ہی ہیں جیسے آپ کا لاٹری جیت جانا، عام طور پر چھوٹے جانوروں کو ہی کھاتے ہیں۔

اے پی کے مطابق خاتون کے کپڑے وغیرہ بالکل اسی حالت میں تھے جیسے وہ گھر سے گئی تھی ، امکان ہے کہ سانپ نے اسے جکڑ لیا تھا اور حتیٰ کہ اس کا سانس لینا مشکل بنادیا جس کے بعد اسے نگل گیا۔

تیبہ نامی54سالہ عورت کی لاش اژدھے کے پیٹ سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو دیکھئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.