خاتون کو واٹس ایپ پر ویڈیو موصول، کھول کر دیکھی تو اس میں اس کی 12 سالہ بیٹی کے ساتھ کیا غیر اخلاقی ترین کام کیا جارہا تھا؟دیکھ کر زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اس کی بیٹی کے ساتھ۔۔۔
بھارت میں جنسی درندگی کا ایک سے بڑھ کر ایک بھیانک واقعہ پیش آ رہا ہے۔ ہر بار ایسا ہنگامہ برپا ہوتا گویا جنسی مجرموں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیا جائے گا لیکن نتیجہ صفر۔ یہی وجہ ہے کہ شیطان صفت مجرموں کے حوصلے مزید بڑھ جاتے ہیں اور وہ پہلے سے بڑھ کر لرزہ خیز جرم کرتے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت کے علاقے روہینی میں بھی ایک اور ایسا ہی واقعہ پیش آ گیا ہے۔ ایک سفاک شخص نے 12 سالہ معذور بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور اسی ظلم پر اکتفا نہیں کیا بلکہ
اپنے بھیانک فعل کی ویڈیو بنا کر بچی کی ماں کو بھیج دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اوباش شخص بچی کو اپنے ساتھ اپنے گھرلے کر گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے دو ساتھی اس لرزہ خیز جرم کی ویڈیو بناتے رہے۔ ملزمان نے لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں تاکہ وہ اس واقعے کا کسی سے ذکر نہ کرے۔
ہفتے کے روز بچی کی والدہ کو واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی۔ اسے کیا خبر تھی کہ یہ اس کی کمسن بچی کی عصمت دری کی ویڈیو ہو گی۔ خاتون کی شکایت پر جب پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ بدبخت ملزم یہ ویڈیو کئی دیگر لوگوں کو بھی پوسٹ کر چکا تھا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو گردش کر رہی تھی۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی تاہم معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔