شہباز شریف نہیں شراب شریف۔۔۔نامور خاتون سیاستدان نے یہ کیا کہہ ڈالا ؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث کی بجٹ تقریر کے دوران زبان پھسل گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو شراب شریف کہہ دیا۔پنجاب کی وزیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے پنجاب اسمبلی میں ضمنی بجٹ برائے مالی سال 2017-18ء پیش کردیا جس کا حجم 1900 ارب روپے ہے۔یاد رہے اس

موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے سابقہ ادوار کی طرح عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے شاندار سفر کو جاری رکھا ہے، یقین ہے کہ ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری ہے گا اور 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے اعتماد

کا اظہار کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کی کارکردگی 2008ء سے لے کر ہر گزرتے سال کے ساتھ خوب سے خوب تر ہوتی رہی، موجودہ حکومت نے 2008ءسے لے کر اب تک ٹیکس وصولی میں 345 فیصد اضافہ کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے اور یہ وسائل صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں استعمال کئے جارہے ہیں۔بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور مسلسل شور مچاتے رہے۔ وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کرکے جارہے ہیں، اگلے مالی سال کا بجٹ آئندہ حکومت پیش کرے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیا۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیا، بجٹ اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مستحکم معیشت فروغ پاسکے، برآمدات میں کچھ سالوں میں کمی ہوئی اب خاصی بڑھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یاد ہے ذرا ذرا، پی پی پی دور میں 12،12 گھنٹے بجلی غائب ہوتی تھی، حکومت نے 12230 میگا واٹ

بجلی پیدا کی، پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں میں 6.4 فیصد اور ہمارے دور میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے قرضوں سے بجلی پیدا کی اور سڑکوں کا جال بچھایا، بجلی کے پرانے واجب الادا قرضے بھی ادا کیے جارہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم کئی گنا بڑھائی، ہماری حکومت نے سیلزٹیکس کم کیا۔(ذ،ک)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.