پاکستان کے اہم ترین شہر سے تشویشناک خبر : خزانے کی تلاش میں نکلے گروپ نے پورا قبرستان کھود ڈالا ، علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے تاریخی قبرستان کو خزانے کی تلاش میں نامعلوم افراد نے کھود دیا ۔ٹھٹھہ سے 60 کلو میٹر دورجھرک کاتاریخی قبرستان میراں پیر ایک پہاڑی پر واقع ہے۔ پہاڑ پر درگاہ میراں پیر کا مزار اور صدیوں پرانی قبریں ہیں۔نامعلوم افراد نے خزانے کی

لالچ میں کئی قبروں کی تین سے چار فٹ کھدائی کر دی۔ درگاہ کے متولی کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح درگاہ پر پہنچے تو قبروں کو کھدا ہوا پایا ۔واقعہ کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے ۔(ع،ع)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.