اپنا خون صاف کرنا چاہتے ہیں تو صبح اُٹھتے ہی پانی میں لیموں اور یہ چیز ڈال کر پئیں، فلمی ستاروں کو صحت مند رکھنے والی ماہر نے بہترین صحت کا نسخہ بتادیا
فلمی ستاروں کی چمکتی صاف رنگت مداحوں کے رشک کا باعث ہوتی ہے اور اب انہی فلمی ستاروں کو صحت مند رکھنے والی ماہر غذائیات نے ایسا مشورہ دے دیا ہے جس پر عمل کرکے مداح بھی اپنا خون صاف کر سکتے اور اپنی جلد کو فلمی ستاروں کی طرح خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گیتا سدھو روب نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ خون کو صاف کرنے کے لیے صبح اٹھتے ہی لیموں پانی کا استعمال سب سے بہترین چیز ہے لیکن اس میں صرف لیموں کا رس ڈالنے کی بجائے اس کے چھلکے بھی ڈالنے چاہئیں۔
گیتا سدھو نے بتایا کہ ”ایک لیموں کو چار ٹکڑوں میں کاٹیں اور اسے ایک تہائی کپ گرم پانی میں اچھی طرح نچوڑدیں اور پھر اس کا بچ جانے والا چھلکا بھی پانی میں پھینک دیں۔ اس کے بعد ایک چوتھائی ٹھنڈا پانی اس میں شامل کردیں تاکہ پانی نیم گرم ہو جائے۔ آپ کا لیموں پانی تیار ہو جائے گا۔ احتیاط کریں کہ لیموں کو کاٹنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں کیونکہ اس کے چھلکے بھی پانی
میں استعمال ہونے ہیں۔“ گیتا نے اس کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ ”اس سے ہمیں قدرتی وٹامنز حاصل ہوتے ہیں اور ہمارا مدافعتی نظام بہت تیز ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے خون صاف ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں جلد صاف شفاف ہو جاتی ہے۔ان فوائد کے حصول کے لیے لیموں پانی نہار منہ پینا چاہیے یا پھر رات کو سونے سے پہلے۔“