”اپنے والد، شوہر، بھائی اور بیٹے کو خود ہی کھانا گرم کر کے دوں گی کیونکہ۔۔۔“ معروف صحافی جویریہ صدیق نے ” خود کھانا گرم کر لو“ کا منہ توڑ جواب دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا
” خود کھانا گرم کر لو“ یہ جملہ آپ نے کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں اور اس کے پیچھے موجودہ وجہ سے بھی آپ بخوبی واقف ہوں گے۔ پاکستان میں اس مہم کی حمایت کرنے والوں کی کمی تو نہیں لیکن ایسے لوگوں کی اکثریت بھی موجود ہے جو اس کی بھرپور مخالفت کر رہے ہیں۔
زیادہ تر مخالفین تو مرد حضرات ہی ہیں لیکن اب خواتین کی جانب سے بھی خواتین ہی کی اس مہم کی مخالفت شروع ہو چکی ہے اور اس کیلئے بھرپور دلائل بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔ معروف صحافی جویریہ صدیق نے بھی ”خود کھانا گرم کر لو“ مہم کی مخالفت میں آواز بلند کی ہے اور ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ ہر پاکستانی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
جویریہ صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں مرد کو کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’کماﺅں گا میں‘ اور عورت کو کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’پکاﺅں گی میں‘ اور
ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’گرم تو کوئی بھی کر لے گا‘۔ اور ساتھ ہی یہ لکھا کہ ”جو مرد میرا خیال کرتا ہے میں بھی اس کا خیال کروں گی۔ تو یہ سستا فیمنزم بند ہو کہ کھانا خود گرم کرلو۔ورکنگ ویمن ہونے کے باوجود اپنے والد، شوہر، بھائی، بیٹے کو میں خود ہی کھانا گرم کرکے دوں گی۔ ان کی بدولت ہم کتنی گرم ہواﺅں سے دور ہیں۔ اللہ ان سب پیارے رشتوں کا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔“