اس خودساختہ گیارہویں خلیفہ کی ویڈیو تو آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھی ہوگی لیکن یہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ ایسی خبرآگئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا
گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں ایک شخص یہ دعویٰ کررہاتھا کہ وہ امام مہدی ؑ سے قبل گیارہویں خلفیہ ہیں ، اب اس شخص کی شناخت ہوگئی ہے اور پنجاب پولیس نے ساہیوال سے گرفتار بھی کرلیا۔ موصوف نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باوجوہ بھی میری اتباع کریں ورنہ انہیں اللہ کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت فرحان احمد ولدمنیر احمدکے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع ساہیوال سے گرفتار کرلیاگیاہے ۔ بتایاگیاہے کہ ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے عبداللّٰہ بن منیب بن شہاب الدین بن فرحان نے خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے گاؤں 135 دس آر قدیم میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ گیارہواں خلیفہ ہے اور اس کا ظہور ہو چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق ملزم کی طرف سے خلافت کے اعلان کے وقت لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس حوالے سے اہل علاقہ نے کاروائی کامطالبہ کیا۔انہو ں نے ہی اس فتنہ کے بارے پولیس کو آگاہ کیا جس پر جہانیاں کی پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے اسے ضلع ساہیوال سے گرفتار کرلیا ہے۔