’’ ہمارے خلاف یہ کام ڈی جی آئی ایس آئی نے کروایا‘‘ خواجہ آصف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

سابق وزیردفاع اور وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت کیخلاف دھرنوں اور ساری صورتحال میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ملوث تھے ، میاں نوازشریف کو پیغام بھی بھیجا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کے دروازے کے اوپر آکر لوگوں نے (دھرنے والوں نے) کہا کہ ہم باہر گھسیٹ کر وزیراعظم ہاﺅس سے لے کر آئیں گے، اس نے برداشت کیا ، اندر بیٹھا رہا، لاہو رجانے کے لیے لوگوں نے کہاکہ ، نہیں گیا ، اس نے اس ساری صورتحال کا سامنا کیا ، پوری تگ و دو کے ساتھ، ڈی جی آئی ایس آئی اس میں انوالو(ملوث ) تھے، پی ٹی وی پر حملہ ہوا، پارلیمنٹ پر حملہ ہوا۔

اس پر اینکر نے استفسار کیا کہ ’’ ڈی جی آئی ایس آئی انوالو تھے‘‘خواجہ آصف کا کہناتھاکہ 100 فیصدی، آپ معصوم تو نہیں ہیں، میں کہہ رہا ہوں ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر السلام انوالو تھے، انہوں نے جو میاں صاحب کو پیغام بھیجا، وہ کیا پیغام بھیجا۔ویڈیو دیکھئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.