گرفتاری کا ڈر، خواجہ آصف اس وقت کہاں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ شہباز شریف تو کیا نواز شریف بھی یقین نہیں کر پائیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف پاکستان سے باہر چلے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ الزامات اور نندی پور پاور پراجیکٹ پر تفتیش کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو بتایا گیا کہ کسی بھی وقت گرفتاری ہو سکتی ہے اور اس کیساتھ ہی چند سرکاری شخصیات نے انہیں باہر چلے جانے کا مشورہ دیا۔

خواجہ آصف نے بیرون ملک جانے کا مشورہ مان لیا اور پاکستان سے پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گئے اور وہاں سے یورپی ملک کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ ان کا پورا خاندان پہلے ہی ملک سے باہر جا چکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.