خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد وزیر خارجہ کون؟ ایسا نام جو پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتے
خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد وزارت خارجہ کا خالی ہونے والا قلمدان خرم دستگیر کو دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ ہونے والے خواجہ آصف کی رخصتی کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان خالی ہوگیا تھا۔ حکومت کے خاتمے میں 20
روز رہ گئے ہیں لیکن وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث بہت سے سفارتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے باعث حکومت نے وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ خرم دستگیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج (جمعہ کو) ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد وہ باقاعدہ اپنی نئی وزارت کا قلمدان بھی سنبھال لیں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ میں خرم دستگیر بطور وفاقی وزیر تجارت ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جبکہ خواجہ آصف وزیر دفاع تھے اور وزارت خارجہ کا قلمدان نواز شریف نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ 28 جولائی 2017 کو نواز شریف کی نااہلی کے بعد کابینہ بھی ٹوٹ گئی جس کے بعد شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے اور انہوں نے خرم دستگیر کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا جبکہ خواجہ آصف کو وزیر خارجہ تعینات کردیا گیا تھا۔