’’ آج کے فیصلے کے بعد ۔۔۔۔‘‘ خواجہ آصف کی نااہلی ختم ہوتے ہی حامد میر میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلیکے بعد عمران خان کے موقف کو نقصان پہنچے گا کیونکہ انہوں نے اسمبلی میں سینہ تان کر خواجہ آصف کا نام لیے بغیر طعنہ مارا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نقصان ہوگا خواجہ آصف کے معاملے پر عمران خان بہت حساس تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی عمران خان توقع کر رہے تھے کہ خواجہ آصف کو نا اہل کردیا جائے گاعمران خان جب قومی اسمبلی میں آئے تو انہوں

نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر طعنہ بھی مارا، آج کے فیصلے کے بعد عمران خان کے موقف کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے الیکشن میں اب خواجہ آصف خود امیدوار ہوں گے، نا اہلی کی صورت میں بھی خواجہ آصف ہر صورت عثمان ڈار کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، انہوں نے امیدوار کا فیصلہ کرلیا تھا اور کیمپین بھی خود ہی چلانی تھی لیکن اب وہ خود میدان میں آگئے ہیں اس لیے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج (جمعہ کو ) محفوظ کیا گیا

مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت بھی دے دی ہے۔سپریم کورٹ میں خواجہ آصف نا اہلی فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ

شامل ہیں۔ آج (جمعہ کو ) سماعت کے دوران عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے دلائل دیے، انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ خواجہ آصف کی مدت بطور کابینہ ممبر کا ریکارڈ جمع کروایا ہے، ان کا بطور وزیر حلف دیکھ لیا جائے، خواجہ آصف نے حلف یہ اٹھایا کہ وہ ذاتی مفاد کو خاطر میں نہیں لائیں گے لیکن وہ وزیر ہوتے ہوئے بیرون ملک ملازم بھی رہے۔بعد ازاںخواجہ

آصف کے وکیل منیر اے ملک نے جواب الجواب دیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 11 بجے تک کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنادیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھنے پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.