خواجہ صاحب کو ہم بلاتے نہیں یہ کیوں آ جاتے ہیں ؟؟ چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ خواجہ صاحب کوہم بلاتے نہیں یہ کیوں آتے ہیں؟ہم نے توآڈیٹرجنرل سے جواب مانگاتھا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کی، نیب حکام نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ خواجہ صاحب کوہم بلاتے نہیں یہ کیوں آتے ہیں؟ہم نے توآڈیٹرجنرل سے جواب مانگاتھا،کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آڈیٹرجنرل نے لاہورمیں جواب جمع کرادیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگلے ہفتے جواب آجائے توپھرکیس سنیں گے،عدالت نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔