خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والا نوجوان آج کل کہاں اور کس حال میں ہے؟دنگ کر ڈالنے والی خبر آ گئی
وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے ملزم کی نظر بندی کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں نظر بندی کے احکاما ت کو قانون کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔ملزم فیاض رسول کے والد محمد امیر نے اپنے بیٹے کی نظربندی کو
چیلنج کیا ، درخواست میں گہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے بیٹے کو وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے پر نظر بند کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ 30 دنوں کی نظر بندی کے احکامات بلا جواز اور غیر قانونی ہیں اور کسی صورت نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کئے جاسکتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نظر بندی کے احکاما ت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر کل لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔یاد رہے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 31مئی کوحکومت تحلیل ہوجائے گی جبکہ مجھے نوازشریف کانام لے کر ووٹ مانگنے سے کو ئی نہیں
روک سکتا۔ تفصیلات کے مطابق، اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 5 برس عوام کی خدمت میں گزارے اپنے حلقے میں نوازشریف کے نام پرووٹ مانگوں گا ،لوگوں کواعتراض ہوگا لیکن مجھے حلقہ بندیوں پرکوئی اعتراض نہیں کیونکہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے میرے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ شامل ہواہے۔ ہرمحاذ پرمخالفین کامقابلہ عوام کی طاقت سے کریں گے،مجھے انتخابی مہم سے کوئی نہیں روک سکتا اور نہ ہی کوئی نوازشریف کانام لیکرووٹ مانگنے سے روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ سیا ہی پھینکنے سے نہیں ووٹوں کی طاقت سے ہوتاہے
جبکہ عوام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے۔نوازشریف کی محبتوں کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اور مخالفین آج بھی جھوٹے الزامات لگارہے ہیں،مجھے پتاہے کونسی طاقتیں اورمخالف قوتیں متحرک ہیں۔مجھے میرے شہرکے لوگوں نے بے پناہ محبت دی جبکہ ہمارے دشمن بھی خیانت کاالزام نہیں لگاسکتے۔جبکہ دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ٹیک آف پوزیشن پر آگیا
ہے، بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن ناکام رہا، 2025 تک پاکستان دنیا کی 25 معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے سب کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے، آج بھی پاکستان دودھ کی پیداوار میں دنیا کے 5 ویں نمبر پر ہے، ہماری معیشت دینا کی کامیاب معیشتوں میں شامل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے سی پیک روکنے کے لیے کلبھوشن بھیجا لیکن اب کوئی سازش، کوئی کھیل ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتا، وقت آگیا ہے ہم ٹیک آف
پوزیشن پر ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن قریب آتے ہی احتساب کے نعرے لگائے جاتے ہیں، نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو مشرف بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے، پاکستان کے عوام کو اب اور بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، چند عناصر پروپیگنڈے کر رہے ہیں جن کا اثر عوام پر نہیں ہو رہا۔ (ذ،ک)