خواجہ سعد رفیق کے فیملی ممبران کے بنک بیلنس میں کتنے عرصے میں کتنا اضافہ ہوا ؟ڈی جی نیب کا دھماکہ خیز انکشاف

پاکستان میں سیاسی شخصیات اور ان کے رشتہ داروں کے بنک اکاؤنٹ میں پیسوں کی بھر مار کوئی نہیں بات نہیں اور اب ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کا اراضی لین دین مشکوک ہے اور چند روز میں دونوں بھائیوں کیخلاف

انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے‘ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے‘اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کر رہا تھا ‘ان کے فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا‘سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا،چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور

ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے کہا کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرجو کہتے ہیں اس کے ثبوت بھی پیش کریں‘جب کرپشن نہیں کی تو ڈرنا کیسا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعدرفیق قابل عزت سیاستدان ہیں۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ خواجہ برادران کا اراضی لین دین مشکوک ہے اور

چند روز میں دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری میں پیشرفت متوقع ہے‘ احدچیمہ کاپیراگون سٹی سے گہراتعلق ہے‘اراضی احدچیمہ اور ان کا خاندان خریدرہا تھا جبکہ ادائیگی پیراگون کر رہا تھا ‘ان کے فیملی ممبران کے بینک بیلنس میں حیران کن اضافہ ہوا‘سب لوگ کہتے ہیں کہ احتساب کریں مگر دوسروں کا،چیئرمین نیب کی ہدایت پر چہرہ دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کررہے ہیں(ذ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.