خواجہ سعد رفیق پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لئے بنی گالہ جا کر کیا کہا کرتے تھے ؟؟ ایسا انکشاف کہ ن لیگ کو ہلا دے

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحن چوہان کا کہنا ہے کہ آج گیڈر بھبھکیاں مارنے والے خواجہ سعد رفیق وہی ہیں جو سینئر صحافی ہارون الرشید کے ساتھ عمرا ن خان کے پاس جا کر یہ کہا کرتے تھے کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری بنا دیں

تو میں مسلم لیگ ن چھوڑنے کے لیے تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بن کر جو انکشافات کیے ہیں وہ انتہائی شرمناک ہیں، لوہے کے چنے کی دھمکیاں دینے والے یہ سمجھتے تھے کہ ادارے سو رہے ہیں، آمریت کے دور میں خواجہ برادران نے اپنی جائیدادیں بنائیں، شریف خاندان پیشیوں پر تھا اور یہ اندر کھاتے اپنا آپ بنا رہے تھے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ہم نے یہ سنا کہ ن لیگ جمہوریت کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے، فوج سے ٹکراتے رہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پرویز مشرف سے ڈیل کی، شریف برادران جیل میں سختیاں جھیل رہے تھے جبکہ خوابہ برادران مشرف ڈیل کے مزے لوٹ رہے تھے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ احتساب کی سرکار نہ بنے، حج کے باہر ایسے وکٹری کا نشان بناتے ہیں جیسے پیدل حج کر کے آئے ہیں، چور اور لٹیرے عوام کے سامنے بے

نقاب ہونے جا رہے ہیں، یہ وہی خواجہ سعد رفیق ہیں جو سینئر صحافی ہارون الرشید کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جاتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ اگر پارٹی میں جنرل سیکرٹری کا عہدہ مل جائے تو ن لیگ کو خیر باد کہہ دونگا، جس کے بارے میں سنیئر صحافی کئی دفعہ اپنے کالموں میں بھی لکھ چکے ہیں اور پروگراموں میں بھی کہہ چکے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.