”نیب نے پوچھا کہ علیم خان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو میں نے کہا۔۔۔“ خواجہ سعد رفیق نے اسمبلی اجلاس میں ’تہلکہ‘ مچا دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب نے مجھ سے کہا کہ علیم خان کیخلاف کوئی بات بتائیں تو میں نے کہا کہ میں آپ کا مخبر نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کی حراست کے دوران ان کے چہرے پر مجبوریاں پڑھ لی ہیں البتہ نیب کا رویہ میرے ساتھ بہتر رہا۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں مجھ سے پوچھا گیا کہ علیم خان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو میں نے کہا کہ وہ ایک معقول آدمی ہیں۔ اس پر مجھے کہا گیا کہ ان کے خلاف کوئی بات بتائیں تو میں نے کہا کہ میں آپ کا مخبر نہیں ہوں اور اب مجھ سے میرے کسی سیاسی مخالف کے بارے میں ایسا سوال کرنے کی جرات بھی نہ کریں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.