ساتھ چلنے سے انکار‘ خواجہ سرا کے ساتھ پولیس کا غیر اخلاقی سلوک، کہانی سامنے اتے ہی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا
بہاول نگر میں مبینہ طور پر ساتھ چلنے سے انکار کرنے پر خواجہ سرا پر تشدد اور مار پیٹ کے الزام میں پولیس کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے معطل کردیا گیا۔
بہاول نگر میں تھانہ صدر کی حدود میں ایک خواجہ سرا ریما نے الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی اسماعیل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور انکار پر اسلحے کے زور پر تشدد کیا گیا اور مارا گیا۔
ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خواجہ سرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ تشدد میں ملوث اے ایس آئی اسماعیل کو معطل کردیا گیا۔
خواجہ سرا ریما نے مطالبہ کیا کہ اے ایس آئی اور اس کے ساتھیوں کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے خواجہ سرا احتجاج کریں گے۔