صرف پیراگون ہی نہیں بلکہ خواجہ برادران مزید کتنی سوسائٹیوں میں پلازوں کے مالک نکل آئے؟ نیب کے شکنجے میں پہنچتے ہی دھماکہ خیز انکشاف

خواجہ برادران کی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں گرفتاری کے بعد مزید کئی اہم انکشافات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، صرف پیراگون سوسائٹی ہی نہیں خواجہ برادران اور بھی متعدد سوسائٹیوں ، پلازوں میں حصہ دار نکلے ہیں۔ باوثو ق ذرائع کے مطابق پیراگون کیساتھ ساتھ ڈیفنس

اور فیروز پور روڈ کے علاقوں سمیت ایل ڈی اے سٹی میں خواجہ سعد رفیق ایک بڑے انویسٹر تھے ، ندیم ضیا ء کیساتھ یہ بھی برابر کے حصہ دار تھے ۔ خواجہ برادران کی جگہ جو لوگ حصہ وصول کرتے تھے انکی تفصیلات اور نام بھی اہم اداروں کے پاس آچکے ہیں ۔راولپنڈی کے قریب ہائوسنگ سوسائٹی چلانے والا رضا بھی مبینہ طور پر خواجہ سعد رفیق کا فرنٹ مین ہے ۔ اس میں بھی خواجہ سعد رفیق کا بھی بڑا حصہ ہے ، رضا کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے ۔ اسلام آباد کے

ایک معروف پلازہ میں بھی ان کی حصہ دار ی اور کس طرح اس کیس میں ایک سرکاری ادارے کو استعمال کر کے پیسے وصول کئے گئے اور کس طرح پیراگون کو رعایت دلائی گئی اس حوالے سے بھی اہم شواہد اہم اداروں نے حاصل کر لئے ہیں ۔ کراچی میں بھی خواجہ سعد رفیق کی 2 سیاسی شخصیات سے شراکت داری کے حوالے سے بھی اہم شواہد اداروں کے پاس ہیں ۔ خواجہ برادران کے حوالے سے یہ بھی انکشافات سامنے آئے ہیں کہ انکے بے نامی اکاؤنٹ کو ن کون چلا

رہا تھا اور کس طرح ان کو انکا حصہ ملتا اور کس طرح اربوں روپے پاکستان سے باہر منتقل کئے گئے ، اس پر بھی تفتیش شروع ہو چکی ہے ۔
خواجہ سعد رفیق اور ندیم ضیاء نے کس طرح ایک سابق وزیر اعظم جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا سے لاہور کے مہنگے ترین علاقہ آسٹریلیا چوک ریلوے سٹیشن پر ریلوے کی اراضی سستی ترین لیز پر حاصل کی اور اسکے عوض 40کنال سے زائد پیراگون کا رقبہ پیپلز پارٹی کے اس سابق وزیراعظم کے بیٹے کو گفٹ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیراگون پرائیویٹ سوسائٹی ہونے کے باوجود اس کو جانے والے راستوں اور اسکے اندر ترقیاتی کام کس طرح سرکاری پیسے سے ہوئے اس حوالے سے بھی اہم ثبوت سرکاری اداروں کو ملے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.