خواتین کیلئے گھر بیٹھے باعزت روزگار ۔۔۔ تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل دھماکے دار اعلان کردیا ، پالیسی نے شہریوں کے دل جیت لئے

پاکستان تحریک انصاف نے ملکی تاریخ میں پہلی بار نظریاتی ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کردیا۔ افتتاحی تقریب سے چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا اور ڈیجیٹل پالیسی کا افتتاح کیا۔خیال رہے کہ 2018 کے انتخابات کے لئے یہ کسی بھی سیاسی جماعت کی پہلی بڑی ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان ہے۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہمارے تین مقاصدہیں، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنا۔ ان خواتین کے لیے مواقع پیدا کرناجو گھروں میں بیٹھی ہیں تاکہ وہ عزت کی روزی روٹی کما سکیں۔۔کرپشن کا خاتمہ آئی ٹی پالیسی سے ممکن ہے جس طرح ہم نے شوکت خانم ہسپتال

میں’’ای سروس‘‘کا آغاز کیا اس طرح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ہم کرپشن کو ای گوورنمنٹ سے کنٹرول کریں گے۔بعد ازاں اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس کوشش میں ہیں کہ آئندہ حکومت بند کمرے میں بنائی جائے تاہم عمران خان کو حکومت بنانے کے لئے کسی سیاسی جوڑ توڑ کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے واضح کردیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں بلکہ جیپ والوں کے ساتھ ہے۔،اس وقت میاں نوازشریف مشکل حالات میں ہیں ۔انہیں ہمیشہ سازگار پچ پر کھیلنے کی عادت ہے ،اس لئے اب انہیں اوپن میچ کھیلنا مشکل ہو رہاہے۔ وہبائیکاٹ کا شوق بھی

پورا کرلیں ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی ڈیجٹل پالیسی کو اپنے سو دنوں کے ایجنڈے میں بھی شامل کیاہے ،20 لاکھ نوجوان ہر سال مارکیٹ میں آتے ہیں انہیں روزگار فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ،اچھی حکومت ملک میں روزگار فراہم کرنے کے لئے مواقع فراہم کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ آئی ٹی پالیسی تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے اس کی بہتری کے لیے تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ماضی میںیو ایس ایف بنا جس کا مقصد پسماندہ علاقوں میں آئی ٹی کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔تاہم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو ایس ایف فنڈ کا 61بلین مالی خسارہ پورا کرنے لیے ظاہر کر دیا،انہوں نے کہاکہ

سائبر سیکورٹی بل کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے آخری سال حکومت کاسالانہ 2 ملین ڈالڑ خسارہ ایک سال میں تھا جو اب ایک ماہ میں ہو رہا ہے۔پاکستان بیل آوٹ پیکج کی طرف دیکھ رہا ہے۔بدعنوانی کا خاتمہ،،برآمدات میں اضافہ اور دوزگار کی فراہمی ہی آئی ٹی پالیسی کی بنیاد ہیں۔ ایکسپورٹ کا ہدف 10 بلین ڈالر رکھا ہے،ایکسپورٹ کے لیے 5نالج کلسٹرز بنائیں گے۔سرمایہ کاری نجی کمپنیاں کریں گی حکومت سہولیات فراہم

کریں گی۔جہاں شفافیت ہو گی وہاں کرپشن ختم ہو جائے گی آئی ٹی شفافیت پیدا کرنے کے لیے ٹول ہے۔جب تک وزیر اعظم آئی ٹی انڈسٹری کو لیڈ نہیں کرتے ہم دنیا کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔ ا س سلسلے میں تحریک انصاف نے پلاننگ کر رکھی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت میں آنے کے بعد تحریک حکومت کا دوسرا بڑا ہدف بیرونی قرضوں کو روکنا ہوگا ،اس وقت ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہواہے ہمیں اپنے خرچے کم کرنے ہوں گے آئی ٹی کے فروغ کے لئے ہم نے

اپنے بجٹ میں دوارب روپے مختض کررکھے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جب تک عمران خان بطور وزیر اعظم آئی ٹی کے شعبہ کوخود لیڈ نہیں کریں گے کامیابی حاصل نہیںہوگی ،،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبرپختون خوا ا?ئی بورڈ قائم کیاتھا اس میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ماضی میں حکومتوں نے جان بوجھ کر نظام کو غیر شفاف رکھا تاکہ وہ اس میں کرپشن کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے واضح کر دیا کہ تحریک انصاف کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے

کیونکہ میاں صاحب کہتے ہیں جیپ والے اسٹیبلشمنٹ ہیں جبکہ تحریک انصاف نے جیب والوں کے خلاف اپنے امیدوار کھڑے کر رکھے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو حکومت بنانے کے لیے کسی سے جوڑ توڑ کی ضرورت نہیں ہوگی۔کچھ دن کی بات ہے صورتحال سب کے سامنے ہو گی۔4 ہفتوں میں وزیر اعظم آفس میں عمران خان ہوں گے۔اسد عمرنے کہاکہ بیرون ملک سے پاکستانی پروفیشنل پاکستان ہوں گے۔ہم مفروضوں پر

بات نہیں کرتے 3 ہفتوں میں انتخابات کا نتیجہ آ جائے گا۔ دریں اثنا ای الیون میں محترمہ نسرین فاروق اور عمران قادری کی جانب سے الیکشن کیمپین آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اسد عمر نے کہا کہ پانی کی بحران پر تشویش ہے ۔انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کامیابی حاصل کر یگی۔ نئے پاکستان میں انصاف سب کے لیے یکساں ھوگا عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی دینگے۔نئے پاکستان میں امیر اور غریب میں کوئی تفریق نہیں ھوگی۔ اس موقع پر نعیم خان، اجمل بلوچ،شیخ اویس،لیاقت علی گوندل،شعیب خان،ملک شیرازاور علاقے کے خواتین و حضرات کافی تعداد میں موجود تھے۔ اسد عمر نے آفس کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔اخر میں نورین نے سب مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.