’جن لڑکیوں کی انگلیاں اس طرح کی ہوں ان کے بے وفا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے‘ ماہرین نے مردوں کو خبردار کردیا

مردوخواتین کے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم ماہرین نے اب خواتین کی انگلیوں اور بے وفائی کے مابین حیران کن تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے جن لڑکیوں کے بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے زیادہ لمبی ہوان کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔اس کے برعکس جن لڑکیوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے چھوٹی ہو وہ شریک حیات سے وفادار رہتی ہیں۔

ماہرین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ”جن لڑکیوں کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے لمبی ہو ان میں زنانہ جنسی ہارمونز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو انہیں بے وفائی کی طرف راغب کرتی ہے۔ ایسی خواتین میں صنفی خواص بھی دیگر خواتین کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایلونیڈ

پیئرس کا کہنا تھا کہ ”ایسا نہیں ہے کہ شہادت کی انگلی لمبی ہونے کی وجہ سے خواتین میں جنسی ہارمون ایسٹروجن زیادہ پیدا ہوتا ہے بلکہ جن خواتین کے رحم میں ایسٹروجن کی زیادہ مقدار ہو اس کے نتیجے میں ان کی شہادت کی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے زیادہ لمبی ہو جاتی ہے۔ جن خواتین کے رحم میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی زیادہ مقدار ہو ان کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی انگلی سے زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ ایسی خواتین میں زیادہ نسوانیت نہیں ہوتی چنانچہ وہ بے وفائی کی طرف بھی کم راغب ہوتی ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.