’’ اُن مردوں کے بانجھ ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جن کا مردانہ عضو۔۔۔‘‘ تازہ تحقیق میں پہلی مرتبہ بڑا انکشاف سامنے آگیا
امریکہ کی یونیورسٹی آف اوٹاہ کے سائنسدانوں نے چھوٹے عضو مخصوصہ کے حامل مردوں کے لیے ایسے خطرے کا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ایسے مرد پریشان ہو جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ مردوں کے عضو مخصوصہ کی اوسط لمبائی 5.27انچ ہوتی ہے۔ جن مردوں کا عضو 4.92انچ یا اس سے بھی چھوٹے سائز کا ہو ان کے بانجھ ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 815مردوں پر تجربات کیے اور ان کے عضو مخصوصہ کی لمبائی اور ان کی افزائش نسل کی صلاحیت کا موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر آسٹن سلیڈ کا کہنا تھا کہ ’’عضو مخصوصہ کی لمبائی افزائش نسل کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ہماری تحقیق میں جن مردوں کا عضو 4.92انچ یا اس سے چھوٹاتھا، ان میں بانجھ پن کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ عضومخصوصہ کی کم لمبائی سے بانجھ پن کی دیگر وجوہات کا بھی پتا چلایا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔‘‘