کس رفتار پر گاڑی چلائیں تو وہ سب سے کم تیل کھاتی ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتی ہے

ایندھن کی بچت ہر ڈرائیور کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور خصوصاً جب دوران ڈرائیونگ ایندھن ختم رہا ہو تو اس کی بچت فوری ضرورت بھی بن جاتی ہے۔ اس بچت کے لئے آپ کو ناصرف یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ گاڑی کس رفتار پر سب سے کم تیل کھاتی ہے بلکہ ایندھن بچانے والی کچھ دیگر باتوں کا بھی علم ہونا چاہیے۔

اخبار ’دی مرر‘ کی ایک رپورٹ میں ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی میں ایندھن بہت کم رہ گیا ہے تو ایسی صورت میں پہلے تو آپ تمام الیکٹرونک اسیسریز کو بند کردیں اور اگر فون چارجنگ پر لگارکھا ہے تو اسے بھی اتاردیں۔ گاڑی کے شیشے کھلے ہیں تو انہیں بند کردیں تاکہ ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مزاحمت کم ہوجائے۔ اب اگر رفتار کی بات کی جائے تو 40 میل فی گھنٹہ (تقریباً 64 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار پر گاڑی چلانے سے ایندھن کم از کم خرچ ہو گا، تاہم آپ اس رفتار پر اسی صورت میں گاڑی چلا سکیں گے جب یہ آپ کے روٹ کے لئے مخصوص کردہ سپیڈ لمٹ کی حد میں ہو۔ بہرحال، ایندھن بچانے کے لئے یہ سپیڈ مناسب ترین ہے۔

یہ بھی کوشش کریں کہ آپ کی رفتار میں اتار چڑھاﺅ نہ ہو یعنی ایک مستقل رفتار کے ساتھ گاڑی چلاتے جائیں۔ مزید یہ کہ ٹائروں میں ہوا کم ہو تو بھی ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے لہٰذا ایندھن کی بچت کے لئے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.