آپ کا کچن آپ کو کینسر کا مریض بناسکتا ہے، مگر کیسے؟ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس ایک چیز سے نجات حاصل کرلیں

آج ہر گھر کے کچن میں کیبن بنے ہوئے ہیں جنہیں ازحد ضروری خیال کیا جاتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق ایسی خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے کہ سن کر لوگ آج ہی انہیں اکھاڑ

پھینکیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف آئیوا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کپ بورڈز میں استعمال ہونے والے سیلینٹ (Sealant)میں خطرناک زہریلے کیمیکلز ہوتے ہیں۔ جب وقت کے ساتھ یہ سیلینٹ گرنا شروع ہوتا ہے اور اس کے اندر سے کیمیکل خارج ہوتے ہیں تو یہ کھانے کی اشیاءمیں شامل ہو کر انسانوں کے لیے زہرقاتل بن جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلینٹ میں پولی کلورونیٹڈ فائی فینائل کمپاﺅنڈز پائے جاتے ہیں جنہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ممنوعہ قرار دے چکی ہے اور 1979ءسے امریکہ اور برطانیہ میں ان کے مختلف اشیاءکی

تیاری میں استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر کیری ہارن بکل کا کہنا تھا کہ ”یہ کمپاﺅنڈ ہوا میں تحلیل ہونے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں اور سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو کر کینسر سمیت کئی مہلک امراض کا سبب بنتے ہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.