وزیر داخلہ پر حملے کے بعد نارووال سے ایک ساتھ اتنے لوگوں نے ن لیگ چھوڑدی کہ نواز شریف بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

نارووال سے 12 لیگی چیئرمینوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، یاد رہے کہ نارووال میں ہی وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔ عبدالعلیم خان سے نارووال سے ملاقات

کرنے والے چیئرمینوں میں سید نوید یاسین ، محمد عاصم ، نوید خان ، ارشاد خان ، محمد حفیظ چوہدری ، جاوید فیصل،توقیر افضل،حافظ امتنان گوہروغیرہ شامل تھے جنہوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ضلع نارووال میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششوں کا یقین دلایا۔

لیگی چیئرمینوں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے امیدواروں سے حلف نامے سائن کرارہے ہیں کہ وہ وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے۔ پارٹی ٹکٹوں کیلئے بہت بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 162 سے الیکشن لڑنے

پر چودھری سرور کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔ صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیتے تو وزیراعلیٰ کا فیصلہ عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.