کتنے سال کے بعد پاکستان اور عرب ممالک میں ایک ہی دن روزہ ہونے جار ہاہے ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے
مرکزی رویت ہلاک کمیٹی اور پشاور کی پوپلزئی کمیٹی کے مابین پاکستان میں یکم رمضان المبارک پر قدرتی اتفاق ہونے کے بعد ملک پاکستان میں اس فرزندان اسلام کی جانب سے عید الفطر بھی اکٹھی منانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ، عرب ممالک میں 6سال بعد جمعرات کو پاکستان کے ساتھ پہلا روز ہونے کا اعلان کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو ئیں اور ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیاہے کہ کل پہلا روزہ ہو گا۔ مفتی منیب الرحمان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں نماز تراویح کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ پاکستان سمیت عرب ممالک کے تمام مسلمان کل ایک ساتھ پہلا روزہ اختیار کریں گے اور یہ چھ سال میں پہلی مرتبہ ہو رہاہے کہ پاکستان اور عرب ممالک ایک ہی روز روزہ رکھیں گے۔