بریکنگ نیوز : آج ملک بھر سے کون سے بڑے سیاستدان نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، نام آپ کو دنگ کر ڈالیں گے
راولپنڈی(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر سے ملاقات کا دن آج ہے ،محمود خان اچکزئی ،غلام احمد بلور، امیر مقام،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے، محمود خان اچکزئی ،
غلام احمد بلور، امیر مقام،سابق گورنر سندھ محمد زبیر ملاقات کیلئے اڈایالہ جیل پہنچ گئے۔اس کے علاوہ طارق فاطمی، محسن شاہ نواز رانجھا، زاہد حامد،عثمان کاکڑ اوربرجیس طاہراپنے قائد سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں دس سال بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حمزہ شہبا پنجاب میں قائد حزب اختلاف ہونگے ۔ پارٹی کے معتبر ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے مشاورات کے بعد اتفاق رائے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں،
مثبت اور مضبوط اپوزین کا کردار ادا کیا جائے اور تحریک انصاف کو موقع دیا جائےکہ وہ پنجاب میں حکومت بنا لے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں آسانی سے حکومت بنا سکے ہے اور وہ آزاد ارکان سے رابطے میں بھی ہیں
اور ان کی خواہش بی ہے کہ وہ جماعت میں شامل ہوں جو حکومت بنا رہی ہے لیکن پارٹی کے فیصلے کے بعد امیدوعاروں کو بتا دیا ہے کہ مسلم لیگ ن وفاق کے بعد پنجاب میں بھی حکومت نہیں بنا رہی ۔ اس لیے ہم کسی جوڑ توڑ اور سیاسی سودے بازی کا حصہ نہیں بننا چا ہتے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی 129 جبکہ تحریک انصاف کی123 سیٹیں ہیں۔ جبکہ 28آزاد امیدواروں میں سے 20 ارکان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور مسلم لیگ ق کے ارکان بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ۔ جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 149 ارکان کی حمایت حاصل ہونی چاہیے ۔ یہ نمبر فیم تو تحریک انصاف نے پوری کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینا چاہتی ہے ، اور اس حوالے سے وہ الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ اس حوالے سے وہ الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ن لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔(ش۔ز۔م)
Comments are closed.