کون سے کھانے کھانے سے آپ کو کینسر ہوجاتاہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے واضح طور پر بتادیا
کینسر اور کھانوں کے باہمی تعلق پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ فلاں کھانوں سے کینسر ہوتا ہے اور فلاں سے نہیں، تاہم اب سائنسدانوں نے حتمی طور پر وہ کھانے بتا دیئے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی کنزیومر ایسوسی ایشن ’وِچ؟‘ (Which?)کے سائنسدانوں نے ماضی میں کی جانے والی تمام تحقیقات کے نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ہر طرح کا پراسیسڈ گوشت (Processed Meat)کینسر کا سبب بنتا ہے اور
یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں کی تحقیق میں بتائی گئی ہے۔ اس طرح کاصرف 50گرام گوشت روزانہ کھانے سے مقعد کا کینسر لاحق ہونے کے امکانات 18فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معدے کے کینسر کا بھی سبب بنتا ہے۔
شوگر ایسی چیز ہے کہ بلاواسطہ نہیں بلکہ بالواسطہ طور پر کینسر کا سبب بنتی ہے۔ یہ انسان کو موٹاپے اور دیگر کئی بیماریوں کا شکار کرتی ہے جن کے نتیجے میں انسان کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ شراب کو سائنسدانوں نے اس فہرست میں شامل کیا ہے جو سب سے زیادہ کینسر کا سبب بنتی ہیں۔
برطانوی ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماہرین کے مطابق برطانیہ میں کینسر کے 3فیصد مریضوں کو یہ بیماری شراب کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اور سگریٹ نوشی اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ مصنوعی مٹھاس اورسبزیوں وغیرہ پر کیڑے مار دواﺅں کے استعمال کو بھی کینسر سے وابستہ کیا جاتا ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مصنوعی مٹھاس اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کا کینسر سے کوئی تعلق تاحال ثابت نہیں ہو سکا۔