کونسا سیاستدان عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کررہا ہے؟ خفیہ ایجنسیوں نے تہلکہ خیز رپورٹ دیدی
وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی خدشات کے بارے میں کئی بار آگاہ کیاجاچکا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے بنی گالہ میں قیام بھی نہ کرنے کافیصلہ کیا لیکن اب دعویٰ کیاگیا ہے کہ ایک سیاسی شخصیت وزیراعظم کیخلاف سازش کررہی ہے ۔
سینئر صحافی فریحہ ادریس نے لکھا کہ ”ایجنسیوں نے ہمارے وزیراعظم عمران خان کوزندگی کو لاحق سنگین نوعیت کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے ، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے ، ہمارے وزیراعظم کو قتل کرنے (اللہ محفوظ رکھے)کی منصوبہ بندی کیلئے ایک سیاسی رہنماکا نام لیا جارہاہے ۔ خطرات سے متعلق یہ ایک دکھ بھری حقیقت ہے“۔
ایک اور ٹوئیٹ میں فریحہ ادریس نے لکھا کہ ” عمران خان کو عثمان بزدار سے متعلق جن چیزوں نے متاثر کیا ان میں یہ شامل ہیں کہ وہ کرپٹ نہیں، دلیر ہیں، غریب لوگوں کا ہمدرد اور پی ٹی آئی کے اندر کسی لابی کا حصہ نہیں ہیں، آگے دیکھتے ہیں“۔
’’ او ر مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور پاک ﷺ کو انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا‘‘۔
ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’ صحافیوں سے عمران خان کی ملاقات ہوئی ، اس دوران وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ بزدار سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بالکل مختلف ہیں‘‘۔