عام کھجور صحت کے لئے زیادہ مفید ہوتی ہے یا لال والی؟ کس میں میٹھا زیادہ ہوتا ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
کھجور کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کا استعمال سارا سال جاری رہتا ہے اور خصوصاً رمضان کا مبارک مہینہ آتے ہی انواع و اقسام کی کھجوروں کی بہار آجاتی ہے۔ مارکیٹ میں عام کھجور کے علاوہ لال رکنگ کی کھجور بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ اگرچہ یہ بہت مقبول نہیں ہے لیکن غذائی سائنس کی ماہر فیونا ہنٹر کہتی ہیں کہ اس کھجور کے غذائی فوائد اتنے زیادہ ہیں کہ اسے ضرور ہماری خوراک کا حصہ ہونا چاہئیے۔
اپنی ویب سائٹ ’ہیلتھ سپین‘ پر فیونا بتاتی ہیں کہ سرخی مائل کھجوروں میں عام کھجوروں کی نسبت حرارے 60 فیصد کم ہوتے ہیں جبکہ اس میں میٹھے کی مقدار بھی عام کھجوروں سے 10 فیصد کم ہوتی ہے۔ یہ دونوں خصوصیات اسے عام کھجور کی نسبت زیادہ صحت بخش اور مفید بناتی ہیں۔ لال کھجور میں فائبر بھی زیادہ ہوتا ہے اور یوں یہ نظام انہضام کو بہتر کرنے اور قبض سے نجات کے لئے بھی ایک اچھا نسخہ ثابت ہوتی ہے۔