خواتین کی مخصوص نشستیں : کون کون سی خواتین قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پہنچ گئیں ؟ مکمل فہرست سامنے آ گئی
پنجاب سے قومی اسمبلی کی 33 مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی 16، مسلم لیگ(ن) کی 15‘ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی ایک ایک خاتون امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی ڈاکٹر شیریں مزاری، منزہ حسن‘
عندلیب عباس‘ عاصمہ حدید‘ عالیہ حمزہ ملک‘ جویریہ ظفر، کنول شوزب‘ ڈاکٹر یاسمین عبدالرحیم بخاری‘ ثوبیہ کمال خان‘ نوشین حامد‘ روبینہ جمیل‘ ملیکہ علی بخاری‘ فوزیہ بہرام‘ رخسانہ نوید‘ تاشقین حیدر‘ وجیہہ اکرام شامل ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی 15 کامیاب امیدواروں میں طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز‘ عائشہ جب علی‘ مریم اورنگزیب‘ شازہ فاطمہ خواجہ‘ عائشہ غوث پاشا‘ زہرہ ودود فاطمی، کرن عمران ڈار‘ روبینہ خورشید عالم‘ مسرت آصف خواجہ‘ زیب جعفر‘ ثمینہ مطلوب‘ شہباز سلیم ملک‘سیما محی الدین جمالی اور فائزہ حمید کامیاب قرار دی گئیں۔ پیپلزپارٹی کی حناب ربانی کھر اور مسلم لیگ(ن) کی فرح خان کامیاب قرار پائیں۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ
حنا ربانی کھر پیپلزپارٹی کی سیٹ پر اسمبلی میں پہنچ گئیں۔ مسلم لیگ(ن) کی کامیاب امیدواروں میں شائستہ پرویزملک کو یہ منفرد اعزاز بھی ملا ہے کہ ان کے شوہر پرویزملک اور بیٹا علی پرویزملک پہلے ہی قومی اسمبلی میںپہنچ چکے ہیں۔ پنجاب کی سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا بھی اسمبلی میں پہنچ گئی ہیں جبکہ خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف خواجہ‘ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی اسمبلی میں ہیں جبکہ ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی اسمبلی کا حصہ ہیں۔ سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کی صاحبزادی ردا خان اس بار اسمبلی میں نہ پہنچ سکیں، ان کا فہرست میں نمبر 18 تھا جبکہ بیگم عشرت اشرف بھی اس بار قومی اسمبلی سے باہر ہیں‘ ان کا نام 24ویں نمبر پر تھا۔(ز،ط)
Comments are closed.