خیبر پختونخوا سے ن لیگ مضبوط ہے جبکہ عمران خان پر اعتماد نظر نہیں آرہے ، شہباز شریف پنجاب اور کے پی میں حکومت بنالیں گے کیونکہ ۔۔۔ حامد میر نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ’ ڈرا‘ کر رکھ دیا

سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف خیبر پختونخوا میں جیت کیلئے پر اعتماد ہیں جبکہ عمران خان اتنے مطمئن نظر نہیں آرہے، شہباز شریف کو یقین ہے کہ وہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے ۔

نجی ٹی وی کی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ شہباز شریف اپنی دانست میں وزیر اعظم بنے بیٹھے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مشکلات موجود ہیں لیکن انہیں الیکشن مہم میں جو جواب ملا ہے اس کے بعد وہ لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔

حامد میر نے کہا کہ شہباز شریف ضرورت سے زیادہ پر اعتماد ہیں جبکہ عمران خان اتنے پر اعتماد نظر نہیں آرہے ۔ شہباز شریف کے اعتماد اور دعوے کی بنیاد ان کے جلسے میں آنے والے سپورٹرز ہیں۔ ’خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بارے میں جو سروے آرہے ہیں میں خود بھی ان سے اتفاق نہیں کرتا ، خیبر پختونخوا کی جو صورتحال ہے اس میں تحریک انصاف اتنی آسانی سے نہیں جیت رہی کیونکہ 13 جولائی کو نواز شریف کے استقبال کیلئے سب سے بڑا جلوس بھی خیبر پختونخوا سے آیا تھا‘۔

حامد میر نے مزید کہا کہ شہباز شریف خود بھی خیبر پختونخوا سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ان کا سوات والی سیٹ پر ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد ہوچکا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ان کی اے این پی کے ساتھ بھی ایڈجسٹمنٹ ہوجائے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت بن سکتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.