خیبرپختونخوا حکومت نے نوٹوں کی بارش کر دی – کس شہر پر مہربان ہوئی؟ خوشخبری آ گئی

خیبرپختونخوا حکومت نے چترال کےلئے 56 کروڑ روپے کی منطوری دیدی ، رقم چترال کی خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی۔

سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں چترال کےلئے 56 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔35 کروڑ روپے کی رقم چترال کی خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی۔

سینئر وزیر عا طف خان نے 15 کروڑ روپے چترال میں آباد کیلاش قبیلے اور 6 کروڑ وہاں کے قبرستان پر خرچ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ سیاحت اور کھیل حکام ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر چترال میں موجود 29 پولو گراؤنڈز سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.