جرمن سفیرنے خیبرپختون خوا حکومت کی غیرمعیاری سڑک مہنگی بنانے پر سوال اٹھا دیا
جرمن سفیر نے خیبر پختونخوا میں ناقص معیار کی سڑک کی تعمیر پر سوال اٹھا دیے۔
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ازاخیل میں مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ سڑک کی تصویر ٹوئٹ کرائی ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لیے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی۔ لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹر سڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔
اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟۔ مارٹن کوبلر نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں یہ ٹوئٹ شیئر کرائی ہے۔
اس سڑک کو دیکھیے جو ازاخیل بالا میں مقامی گاؤں کے لوگوں نے #Germany کے @kfwpress کے تعاون سے چالیس 40 لاکھ روپے میں بنائ یہ 1 کلو میٹر لمبی ہے اور 12 انچ موٹی ۔ اسی طرح کی سڑک @KPGovernment نے 1 کروڑ میں ناقص معیار کی( 6 انچ موٹائ) بنوائ۔ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کیوں؟؟ pic.twitter.com/8IKdTjEJPU
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) December 5, 2018