خیبر پختونخوا کے اہم شہر میں گاڑی کو حادثہ، درجنوں افراد کے متعلق افسوسناک اطلاعات موصول

انڈس ہائی وے پرمسافر وین میں آتشزدگی سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پرخواصی بانڈہ کے قریب مسافروین پشاورسے ڈی آئی خان جارہی تھی کہ ٹرک سے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اورآتشزدگی سے 6 افراد جھلس کرجاں جاں بحق

جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک اورہائی ایس میں تصادم کے بعد پیش آیا، لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں شناخت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کوورثا کے حوالے کردیا جائے گادوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق زیرستان شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھرکی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے

آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے فرنٹیئر کور کے اہل کاروں نے لاشیں ملبے سے نکالیں۔مقامی افراد کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ گھر شکور خان نامی شخص کا ہے اور جاں بحق افراد میں شیر خان ، ملک رانا ، نجیب اللہ ، شاہد اللہ، رحمت اللہ، گل کلامہ، نائلہ ، شاد بی بی اور دیگر شامل ہیں دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق لاہور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر سلمان

اور ان کی اہلیہ نورین کو نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔واضح رہے کہ مقتولین نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس نے مقتولین کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا(ز،ط)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.