پشاور،حکومت خیبر پختونخوا نے مزدورں کی ماہانہ تنخوا ہ کتنی کر دی؟ نوٹیفکشن جاری

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبہ میں تمام اداروں کے مالکان کو مطلع کیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے مزدورں کی ماہانہ تنخوا ہ یکم جولائی 2017 سے بذریعہ نوٖٹیفیکیشن 15000/- (پندرہ ہزار) روپے

مقرر کی ہے اور خیبر پختونخوا پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 2013 (Payment of Wages Act 2013 ) سیکشن 6 کے تحت تمام ادارے ماہانہ اجرت بزریعہ شیڈول بینک دینے کے پاپند ہیں۔جسکا طریقہ کار خیبر پختونخوا پیمنٹ آف ویجز رولز 2018 میں وضع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تمام نجی ہسپتالوں کے مالکان اور پرائیوٹ سیکورٹی کمپنیز کے مالکان کے ساتھ

ڈائیریکٹر لیبر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ان اداروں کے مالکان کو مذکورہ قانون کے مطابق ایک ماہ کے اندر اندر عمل درآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔انہیں موجودہ حکومت کے اس عزم کے پیش نظر اپنے تمام ملازمین کی تنخواہ بذریعہ شیڈول بینک ادائیگی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے

خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس امر کا اعلان نظامت محنت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہی

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.