وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کون ہو گا ؟عمران خان نے ایسے رہنما کو نامزد کردیا کہ پرویز خٹک اور عاطف خان دونوں حیران پریشان رہ جائیں گے

خیبر پختونخواہ میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ بالآخر طے پا گیا ،عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور عاطف خان کو نظر انداز کر کے محمود خان کو صوبے میں وزار ت اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے محمود خان کو وزیر اعلیٰ کے پی کے کے لیے نامزد کیا ہے ۔محمود خان خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 9سے کامیاب ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے پرویز خٹک اور عاطف خان کا نام زیر بحث تھا جبکہ عمران خان پرویز خٹک کو مرکز میں عہدہ دینے کے خواہشمند تھے ،رپورٹس کے مطابق عمران خان عاطف خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بنانے کے لیے بھی تیار تھے تاہم اب فیصلہ محمود خان کے حق میں آیا ۔

محمودخان سوات کے علاقے مٹہ سے تعلق رکھتے ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت زیرک سیاستدان بھی ہیں ، موصوف اس سے قبل 2013 کے الیکشن میں اپنے حلقے سے بھر پور کامیابی حاصل کرچکے تھے اور حلقہ نیابت کے لوگوںکی بھر پور خدمت کے صلے میں انہیں کافی مقبولیت حاصل رہی ، اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ آج اس منصب کے لئے اہل تسلیم کیے گئے۔ محمو دخان سوات کے

علاقے مٹہ میں 30 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم مقامی سطح پر حاصل کرنے کے بعدایگریکلچرمیں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں، سیاست میں آنے کے بعد علاقے کی لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کی اور یہی وجہ ہے کہ 2018 کے الیکشن میں دیگر پی ٹی آئی ممبران کے مقابلے میں اپنے مخالفین پر نہایت ہی بھاری رہے اور بھرپور مینڈیٹ کے ساتھ دوسری بار کامیابی حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کی منصب کیلئے اپنے آپ کو اہل ثابت کرچکے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.