کیا مرنے کے بعد ایسا بھی ہوتا ہے؟ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر عصر سے مغرب کے درمیان کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے
لندن سے تعلق رکھنے والے سینئر پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا کہ قبر کے پاس لاتعداد ٹشو پیپر پڑے تھے، پوچھنے پر پتا چلا کہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز اپنی ماں کی
قبر پر آتی ہیں اور روتی رہتی ہیں۔ سید کوثر کاظمی نے اپنے ٹوئٹر پر بتایا ”بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ کرتے وقت میری نظر وہاں پڑے لاتعداد ٹشو پیپرز پر پڑی، پوچھنے پر پتا چلا کہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز ماں کی تربت کے ساتھ بیٹھ کر بہت سی باتیں کرتی ہیں اور روتی رہتی ہیں، پھر مجھے اس سوال کا جواب بھی مل گیا کہ مریم نواز آخر خاموش کیوں ہیں“۔ کوثر کاظمی کے مطابق مریم نواز نے انہیں بتایا ” کہتے ہیں جب انسان کا آخری وقت قریب آتا ہے
تو اسے علم ہو جاتا ہے اور وہ اپنی آل اولاد کو اپنے قریب دیکھنا چاہتا ہے مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ امی نے ہمیں قریب نہ پا کر شائد یہ سوچا ہو گا کہ ہمیں اپنی سیاسی سرگرمیاں زیادہ عزیز ہیں وہ لا علم تھیں کہ ہم اسیر ہیں “۔ مریم نواز نے صحافی سے مزید کہا ”جیل سے بس ایک مرتبہ امی سے ویڈیو کال پر بات ہوئی تو کہتی ہیں پہلے تم کیمرہ گھما کر گھر دکھاتی تھیں اب کیوں نہیں اور پیچھے دیوار کا رنگ کالا کیوں ہے؟ میں نے کہا امی آج سماعت ہے کورٹ ہوں،انہیں ہم نے بالکل خبر نہیں ہونے دی کہ ہم قید میں ہیں“۔