میں اپنے کتے کا پیشاب پیتی ہوں کیونکہ اس سے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا فائدہ بتا دیا کہ آپ کے واقعی ہوش اُڑ جائیں گے
جلد کی چھائیوں اور دانوں سے نجات کے لئے لوگ طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں لیکن کیا کوئی اس قدر گھٹیا حرکت بھی کر سکتا ہے کہ جلد کو تروتازہ اور صحتمند بنانے کے لئے کتے کا پیشاب پینا شروع کر دے۔ یہ بظاہر ناممکن اور غیر انسانی کام ایک امریکی لڑکی کئی ماہ سے کر رہی ہے اور اب وہ دوسروں کو بھی کتے کے پیشاب کے فوائد سے آگاہ کر رہی ہے۔
فیس بک پر اس لڑکی نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے پالتو کتے کے ساتھ نظر آتی ہے۔ پھر وہ گفتگو کا آغازکرتے ہوئے کہتی ہے کہ ’’مجھے سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ میری جلد ایسی صاف اور چمکدار کیسے ہے۔ ہر کوئی مجھ سے یہ راز جاننا چاہتا ہے تو میں نے فیصلہ کیا کہ یہ راز انٹرنیٹ پر سب
کو بتا دوں۔ کچھ ماہ پہلے تک میرے چہرے پر دانے تھے اور چھائیاں بھی تھیں۔ میں اتنی پریشان تھی کہ باقاعدہ ڈپریشن کی مریض بن گئی تھی۔ پھر میں نے اپنے کتے کا پیشاب پینا شروع کر دیا اور دنوں میں ہی مجھے فرق نظر آنا شروع ہو گیا۔ اب دیکھئے میری جلدی کیسی صاف اور دمکتی ہوئی ہے۔ اس کا راز صرف یہ ہے جو میں ابھی آپ کو دکھانے والی ہوں۔ ‘‘
اس کے بعد یہ بے حیا لڑکی اپنے کتے کو قریبی درخت کے تنے کے پا س لے جاتی ہے اور وہ ایک ٹانگ اٹھا کر پیشاب کرنا شروع کر دیتا ہے۔ لڑکی اپنے ہاتھ میں پکڑے پلاسٹک کے گلاس میں پیشاب جمع کرنے لگتی ہے اور پھر گلاس اپنے منہ سے لگا لیتی ہے۔ کیمرے کے سامنے وہ اس میں موجود سارا پیشاب پی جاتی ہے اور پھر مسکراتے ہوئے مشورہ دیتی ہے کہ جسے بھی صحتمند اور چمکتی دمکتی جلد چاہئیے وہ یہ نسخہ استعمال کر سکتاہے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے کمنٹ کر رہے جن میں سے اکثر میں اس عمل کو ناقابل یقین اور قابل نفرت قرار دیا گیا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والوں میں ماہر یورالوجسٹ زکی الملاح بھی شامل تھے جنہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ’’گردے خون کو فلٹر کر کے اضافی مائع، نمکیات اور معدنیات کوالگ کر دیتے ہیں۔پیشاب کا مقصد ہی ان فاضل مادوں کو جسم سے خارج کرنا ہوتا ہے۔ تو ایسے میں یہ بات یقیناً عقل کے خلاف ہے کہ آپ ان فاضل مادوں کو پھر سے اپنے جسم میں داخل کر لیں۔‘‘