کویت میں بھی مسلم لیگ ن شدیدجھٹکا اہم ترین رہنمائوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

کویت کے معروف ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت کا اجلاس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین اور وائس چیئرمین مین ملک تبسم جاوید کی زیر سر پرستی منعقد ہوا، ان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کویت کے نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ اور جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات محمد آصف جمال، عتیق الرحمن اور حکیم طارق محمود صدیقی نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کویت کے سینئر رہنما اور اعلٰی قیادت پیر امجد حسین ، ملک تبسم جاوید، محمد شہزاد الرحمن بٹ، سید صداقت علی ترمذی، ادیب عباسی، ملک حبیب الرحمن اعوان، فخر زمان خان کے علاوہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی نئی شخصیات آصف جمال اور حکیم طارق محمود صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب، یکساں نظام صحت، یکساں نظام عدل ، صاف ستھری آب و ہوا، بہتر سرمایہ کاری کے مواقع، یکساں ٹیکس کا نظام چاہتے ہو تو پاکستان

تحریک انصاف کو ووٹ دو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کی محبتوں، وفاؤں اور امیدوں کے ساتھ وفا کی ہے۔چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین نے کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھیوں سمیت ووٹ ڈالنے پاکستان جا رہے ہیں اور 27 جولائی کو اسلام آباد میں فتح کا جشن منائیں گے۔ وائس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ ملک تبسم جاوید نے کہا کہ بطور بیرون ملک مقیم پاکستانی ہم کو پارٹی کے لئے زیادہ سے زیادہ ممبر شپ کرنی ہو گی۔ انہوں اس بات کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ ہم 5 پانچ ہزار رجسٹرڈ ممبرز پارٹی کو دیں گے جو کہ نہ صرف الیکشن میں پارٹی کے لئے مضبوطی کا باعث بنیں گے بلکہ معاشی

طور پر بھی پارٹی کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔ نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ نے نئے آنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سینئر رہنما محمد ریاض انجم نے تمام پاکستانیوں کو تحریک انصاف کو ووٹ دینے کی استدعا کی۔ مقررین کا پرجوش خطاب سن کر ہال وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ آخر میں مہمانوں کے لئے پر تکلف عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.