اہم ملک کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزہ دینے پر پابندی، پاکستان نے جوابی اقدام اٹھا لیا

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو کویت کے ویزے نہ دینے کا معاملہ 27 سے 28 ستمبر کو دونوں ملکوں کے جوائنٹ منسٹیریل کمیشن میں زیر بحث آئے گا. پیر کو توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ کویت میں ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی مقیم ہیں، 2011ء میں پاکستانی شہریوں کو ویزے دینے بند کر دیئے گئے، کچھ ملکوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔گزشتہ حکومت کے دور میں بھی کویت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا،

شاہد خاقان عباسی کے دور میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا، اب یہ معاملہ ہماری حکومت بھی اٹھائے گی، اس سلسلے میںپاکستان اور کویت کے جوائنٹ منسٹیریل کمیشن کا 27 اور 28 ستمبر کو اجلاس بھی ہوگا.وزارت خارجہ سے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں. بھارتیوں کو زیادہ ویزے اور مراعات مل رہی ہیں، اس معاملے پر حکومت اقدامات کرے گی. قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی نے کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کو اپنے لئے اور اپنے اہل خانہ کے لئے ویزا حاصل کرنے کے سلسلے میں درپیش غیر معمولی مسائل اور کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے عدم تعاون کی جانب وزیر امور خارجہ کی توجہ مبذول کرانے کے لئے توجہ مبذول نوٹس پیش کیا.

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.