کویتی وفد کا مال لوٹنے والا افسر دراصل کس سیاستدان کا قریبی ہے اور ماضی میں کیا کرتارہا؟ سوشل میڈیا صارف نے بڑادعویٰ کردیا

گزشتہ روز ایک پاکستانی افسر کویتی وفدکا پرس وغیرہ چوری کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج کی وجہ سے پکڑا گیا لیکن اب سوشل میڈیا صارف صدف خان نوید نے دعویٰ کیا ہے کہ کویتی وفد کا بٹوا چوری کرنے والے موصوف ضرار حیدر نقوی سی ایس پی آفیسر ہیں اور اسحاق ڈار کے انتہائی قریب مانے جاتے ہیں ان کو اسحاق ڈار نے ایڈمنسٹریشن سروس سے تبدیل کروا کر اکاونٹس میں لائے تھے اوراس مقصدکےلئے انکو19 سکیل سے خاص طورپر سکیل20 پرتمام ضابطوں کوبالائے طاق رکھ کرترقی دی گئی۔یہ اسحاق ڈار کی دبئی جائیداداورلندن کاکاروباردیکھتے رہے ہیں،نوازشریف کی اتفاق ملزکے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ میں بھی3سال خدمات فراہم کرچکے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روزوزارت صنعت و پیداوار میں تعینات جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں کویتی وفد کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد کویتی وفد نے پرس اور بیگ کے گم ہونے کی شکایت پاکستانی حکام سے کی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن غضنفر جیلانی نے اجلاس میں شریک تمام پاکستانی افسروں سے بیگ اور پرس کی گمشدگی کے بارے میں پوچھا لیکن اجلاس میں شریک تمام افسروں نے اس سے لاتعلقی ظاہر کی۔
سیکرٹری اقتصادی امور نے حساس اداروں کو اس معاملہ کی چھان بین کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ اداروں نے جب ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر مذکورہ بیگ اور پرس کو چوری کرتے ہوئے پائے گئے اور بعد میں حساس اداروں نے چھاپہ مار کر مذکورہ افسر سے بیگ اور پرس برآمد کر لیا۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے گزشتہ روز رات گئے مذکورہ افسر کے خلاف تھانہ سیکرٹیریٹ میں ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات دئیے۔ وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلے میں جب تھانہ سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایف آئی آر کے اندراج اور مذکورہ افسر کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکارکردیا۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.