’کیا آپ اب بھی عمران خان سے پیار کرتی ہیں‘ اس سوال پرجمائمہ خان کھل کر بول پڑیں

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان سے کپتان کے حوالے سے اتنے سوالات پوچھے جاتے ہیں کہ اب وہ شاید ان سے اکتا گئی ہیں۔

جمائمہ گولڈ سمتھ نے برطانیہ میں جاری بریگزٹ کے معاملے پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے اس معاملے میں کردار پر بات کی تھی۔ عمران خان کی سابق اہلیہ کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا تو ساتھ ہی پاکستانیوں نے ان سے عمران خان کے حوالے سے سوالات کرنا شروع کردیے۔ ان کے ٹویٹ پر سب سے پہلا کمنٹ محمد عمران نذیر نامی ایک پاکستانی نے کیا جس نے سوال پوچھا کہ ’کیا آپ اب بھی عمران خان سے پیار کرتی ہیں‘۔

News 1553779596 7268
جمائمہ خان نے بریگزٹ کے معاملے پر کیے گئے ٹویٹ کے جواب میں یہ سوال دیکھا تو انہیں مشہور محاورہ ’ سوال گندم جواب چنا‘ کی حقیقت سمجھ آگئی۔ انہوں نے اس کمنٹ کا سکرین شارٹ لے کر شیئر کیا اور لکھا ’یہ میرے ہر ٹویٹ پر پہلا جواب ہوتا ہے اور جب تک میں مر نہیں جاﺅں گی تب تک یہ سوال میرا پیچھا کرتا رہے گا‘۔

News 1553779596 9242
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور جمائمہ گولڈ سمتھ کی 1995 میں شادی ہوئی جس کے بعد 2005 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ طلاق کے بعد جمائمہ نے عمران خان کے بارے میں کبھی منفی تاثرات کا اظہار نہیں کیا بلکہ اثاثہ جات کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد بھی کی تھی جس کے باعث پاکستانی بالخصوص تحریک انصاف کے سپورٹرز انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.