’کھانے میں یہ چیز کھائیں تو کبھی مردانہ کمزوری کا شکار نہیں ہوں گے‘ سائنسدانوں نے مردوں کو انتہائی اہم راز بتادیا

مردانہ کمزوری میں مبتلاءافراد شرمندگی سے نجات پانے اور ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے قابل ہونے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ عموماً اس مسئلے کے حل کے لئے وہ ڈاکٹروں کی مدد لیتے ہیں، جس کا نتیجہ مہنگا علاج ہے، جس کے فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہیں۔ دوسری صورت میں نام نہاد حکیموں کے چنگل میں پھنس کر لوگ رقم بھی ضائع کرتے ہیں اور صحت بھی برباد کر بیٹھتے ہیں۔ تو کیوں نا ایک ایسی قدرتی چیز کو غذا کا لازمی حصہ بنا لیا جائے کہ جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے مردانہ کمزوری کا خاتمہ کر دیتی ہے؟ اور صحتمند مرد اس کا استعمال شروع کر دیں تو بڑھاپے میں بھی مردانہ قوت خوب اچھی رہتی ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ چالیس سے ستر سال عمر کے دوران مردوں میں سے تقریباً 50 فیصد کو مردانہ کمزوری کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے حل کیلئے کچھ لوگ ویاگرا جیسی طاقت کی ادویات بھی استعمال کرتے ہیں اور کچھ دیسی ادویات و دیگر ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں۔ تحقیق یہ بتاتی ہے کہ ادویات کے فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہیں، مگر زیتون کا تیل قدرت کی وہ نعمت ہے جو مردانہ کمزوری کا مسئلہ بھی ختم کرتی ہے اور عمومی صحت کے لئے بھی اس کے فائدے ہی فائدے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایتھنز کے سائنسدانوں نے مردانہ کمزوری پر کی گئی حالیہ تحقیق میں یہ نتیجہ اخز کیا ہے کہ ”بحیرہ روم کی غذا“ کا باقاعدگی سے استعمال مردانہ کمزوری کے مسئلے کو قدرتی طور پر حل کر سکتا ہے۔ بحیرہ روم کی غذا سے مراد سبزیوں ، پھلوں ، دالوں ، مچھلی ، خشک میوہ جات اور زیتون کے تیل جیسی اشیاءپر مشتمل غذا ہے۔ اس کا بیشتر حصہ نباتاتی غذاﺅں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ گوشت میں مچھلی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ یہ سب غذائیں مردانہ صحت کے لئے مفید ہیں لیکن زیتون کا ان میں خصوصی مقام ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنسدان ڈاکٹر کرسٹینا کرسوہو کا کہنا ہے کہ ”بحیرہ روم کی غذا عمومی طور پر ہماری صحت کے لئے بہت اچھی ہے لیکن اس میں سے زیتون کا تیل خاص طور پر وہ غذا ہے جو مردانہ کمزوری کے حل میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ جو لوگ باقاعدگی سے زیتون کے تیل کو اپنی خوراک کا حصہ نناتے ہیں ان میں مردانہ کمزوری کا خدشہ تقریباً 40 فیصد کم ہو جاتا ہے اور خصوصاً بڑی عمر میں بھی ان کی مردانہ طاقت کافی حد تک موجود رہتی ہے۔ زیتون کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو کسی قسم کی ادویات کا سہارا لینے کی ضرورت ہی نہیں۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.