کیا آپ نہال ہاشمی کے بچوں کا بندوبست کریں گے “ صحافی نے یہ سوال کیا تو آگے سے نواز شریف نے کیا جواب دیا؟ جاں کر لیگی کارکن سن ہو جایں گے
میاں نواز شریف احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس وقت لاجواب ہوگئے جب ان سے نہال ہاشمی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
میاں نواز شریف پیشی کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” میاں صاحب ! پہلے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس ہوا تو آپ نے انہیں سائیڈ پر کردیالیکن وہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے، نہال ہاشمی نے کل چیف جسٹس سے معافی مانگ لی، چیف جسٹس نے کہا کہ جن کی وجہ سے گالیاں دیں وہ بچوں کا بندوبست کرلیں گے ، کیا آپ کریں گے ان کے بچوں کا بندوبست“۔
میاں نواز شریف لاجواب ہوگئے جبکہ میڈیا ٹاک کے شرکا میں سے بعض کے ہنسنے کی بھی آواز آئی۔ میاں نواز شریف اس سوال کا جواب دینے کے حوالے سے کشمکش میں تھے اور انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ ”یہ سوال “ اور اس کے ساتھ ہی نواز شریف کی طرف سے جواب آتا نہ دیکھ کر صحافیوں نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے سوال پوچھ لیا۔
واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے جب 28 مئی 2017 کو توہین آمیز تقریر کی تو سپریم کورٹ نے اس کا نوٹس لیا، جس پر مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کو پارٹی سے فارغ کرکے ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی ۔ بدھ کو ایک بار پھر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا ہے، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نہال ہاشمی سے کہا کہ ان کا وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا جس پر نہال ہاشمی منتوں اور ترلوں پر اتر آئے تھے ۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ مڈل کلاس آدمی ہیں ، اگر ان کا وکالت کا لائسنس منسوخ کردیا گیا تو ان کے بچے بھوکے مرجائیں گے۔ نہال ہاشمی کی اس بات پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن کیلئے انہوں نے عدالت کو گالیاں دی ہیں وہ ان کے بچوں کا بھی بندوبست کرلیں گے۔