کیا پاکستان بھارت کا گرفتار پائلٹ کی واپس بھجوا دے گا ؟ واضح اعلان کر دیا
پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور بڑی پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ” اگر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی سے امن ہوتا ہے کہ ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ پاکستان آ رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیلئے تیار ہیں لیکن کیا مود ی اس کیلئے تیار ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ فضائی حدود کیون بند کی گئی ، ہم ہائی الرٹ پر تھے ، ہمیں پروازوں کی حفاظت درکاری تھی اور ہماری اولین کوشش ہوگی کہ حالات نارمل ہوں اور فضائی حدود کھولی جائے ۔