کیا امریکا نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا؟؟ وزیر داخلہ نے اعلان کر دیا
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لہذا سرکاری بیان تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ثابت کیا کہ وہ ہر صورت میں پاکستان کا ساتھ دیتا ہے، پاکستان کو ترکی جیسے برادر ملک پر فخر ہے۔
دوسری جانب گذشتہ دنوں وزیر خارجہ کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3 ماہ کے لیے مؤخر ہوگیا ہے اور جون میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
No official intimation of #FATF decision yet. We should not speculate till official statement is released.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 23, 2018
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔