پاکستان کے اہم شہر میں حیوانیت کی نئی مثال قائم ۔۔ جنازہ روک کر میت پر لاٹھیاں برسا دی گئیں ، لاش کا کیا قصور تھا ؟ لرزہ خیزانکشاف
تلہ گنگ میں حیوانیت کی نئی مثال قائم ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تلہ گنگ کے رہائشی ایک شخص نے مقروض شخص کو موت کے بعد بھی نہ بخشا اور اپنا قرض واپس نہ کرنے کا انوکھا بدلہ لے لیا۔ تلہ گنگ کے شہر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 60 سالہ شخص قرض ادا کرنے سے قبل ہی فوت ہوگیا توقرض خواہ نے ا سے بدلہ لینے کے لیےساتھیوں سمیت اس کی لاش پر لاٹھیاں برسادیں، قرض خواہ نے میت کو نماز جنازہ کے لیے لے جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی۔ وفات پانے والے مقروض شخص کے بیٹے نے ملزمان کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج
کروا دی ہے۔ اہل علاقہ نے بھی اس واقعے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے تاہم تاحال ملزمان مفرور ہیں۔ مقروض شخص کی میت پر لاٹھیاں برسانے کےواقعہ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صارفین نے لاٹھیاں برسانے والوں کو بُرا بھلا کہتے ہوئے کہا کہ یہ فعل انتہائی قابل مذمت ہے ۔
ایسے واقعات دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری معاشرتی اخلاقیات کہیں بہت دور رہ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ دور حاضر میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جن کو سُن کر یہ یقین ہوجاتا ہے کہ ہم اپنی اخلاقیات کو کہیں دور چھوڑ آئے ہیں۔ اس واقعہ سمیت اس قسم کے دیگر واقعات نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ لوگوں میں خوف خدا ختم ہوتا
دکھائی دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز ایسے انسانیت سوز واقعات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ کوئی اپنی بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیتا ہے تو کوئی پیسوں کی لالچ میں اپنے خون کے رشتوں کا گلا گھونٹ دیتا ہے۔