لاہور ہائی کورٹ سے جہانگیر ترین کے لئے بڑی خوشخبری
جہانگیر ترین کو 19 کروڑ 91 لاکھ کے ٹیکس نوٹسز کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کوٹیکس نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی عدالت نے کی۔جہانگیر ترین کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں ایف بی آر، کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا،درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ دور حکومت میں جے ڈبلیو ڈی مل کو 19 کروڑ 91 لاکھ سات ہزار روپے کی ٹیکس ادائیگی کے نوٹس بھیجے گئے جبکہ ان
نوٹسز کے خلاف اپیلیں کمشنر ان لینڈ ریونیو کے پاس زیر سماعت ہیں اور کمشنر ان لینڈ ریوینیو ہمارے حق میں حکم امتناعی جاری کر چکے ہیں اس کے باوجود ٹیکس نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے ٹیکس ریکوری نوٹسز کالعدم قرار دیے جائیں۔جسے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کو ٹیکس ریکوری سے روک دیا اور کمشنر ان لینڈ ریوینیو کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔