”حجام نے شہری کے سر پر ایسا تیل لگایا کہ بال ہی اتر گئے اور۔۔۔“ لاہور کا رہائشی عدالت پہنچا تو ایسا حکم جاری ہو گیا کہ حجام کے اوسان خطاءہو گئے، جان کر کوئی بھی حجام اب کسی کو ’تیل‘ نہیں لگائے گا

اچھے اور خوبصورت شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں لیکن اگر بال خراب ہو جائیں یا گر جائیں تو ان کی واپسی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا اور اطلاق کب سے ہو گا؟ ایسی خوشخبری آ گئی کہ جان کر آپ خوشی سے اچھل پڑیں گے

لاہور کے شہری کو بھی اپنے بال بہت پیارے تھے جس نے انہیں مزید خوبصورت بنانے کیلئے خصوصی تیل لگوانے کا فیصلہ کیا مگر اس کے نتائج کچھ ایسے نکلے کہ شہری ’غضبناک‘ ہو گیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حجام نے شہری کے سر پر تیل لگایا تو بالوں کا صفایا ہی ہو گیا۔

شہری نے بڑے پیار سے اپنے ہاتھ بالوں میں پھیرے تو بال اس کے ہاتھ میں آ گئے جنہیں دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور وہ حجام کیخلاف عدالت چلا گیا۔ عدالت نے شہری کی استدعا سنی اور اس کے بال دیکھے تو ایسا حکم جاری کر دیا کہ حجام کے اوسان خطاءہو گئے اورآئندہ وہ کسی کو بھی ’تیل‘ نہیں لگائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے گاہک کے بال جلانے پر حجام کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے اور یہ حکم سن کر یقینا حجام کے بھی پیروں تلے زمین نکل گئی ہو گی۔ اب حجام واقعی 10 روپے جرمانہ ادا کرے گا یا معاملہ صلح صفائی پر ختم ہو گا، اس بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا، البتہ آپ کسی سے بھی تیل لگوانے سے پہلے ہزار بار ضرور سوچئے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.