افسران کی سنگدلی ایک اور جونیئر افسر کی جان لے گئی ، لاہور کے اہم ترین پولیس اسٹیشن میں تھانیدار نے خود کشی کر لی ، مزید تفصیلات اس خبر میں

مغلپورہ کے علاقے میں تھانے دار کی خود کشی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں رہائش پزیر ٹی اے ایس آئی امتیاز تاج انویسٹی گیشن باغبانپورہ میں تعینات تھا،

گزشتہ روز اُس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شرو ع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق امتیاز نے افسران کے ناروا سلوک کی وجہ سے اپنے آپ کو گولی مار کر ختم کر لیا۔متوفی تھانے دار ذہنی سکون کے لئے 2 ماہ سے سکون کی گولیاں بھی کھا رہا تھا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں دو مختلف جگہوں سے لاشیں

برآمد ،پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق متوفیان نشے کے عادی تھے ۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ لکشمی چوک میں 35سالہ اور میوہسپتال گیٹ کے باہر25سالہ نوجوا ن کی لاش پڑی دیکھ کرمقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں

منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دوونوں مرنے والے نشئی تھے اور ان کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ان میں سے ایک کی شناخت سجادکے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی جوکہ راولپنڈی کا رہائشی تھا ان کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔(ش،ز،خ)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.